30 مارچ 2017 - 18:48
عوام زلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکی ہے: یعقوب شہباز

محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑ ھتی ہوئی سخت گرمی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہر یوں کی زندگی عزاب کر دی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑ ھتی ہوئی سخت گرمی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہر یوں کی زندگی عزاب کر دی ہے عوام جو پہلے ہی کراچی میں گندگی اور غلاظت کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار تھی اب گرمیوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید پریشان کیا ہوا ہے عوام زلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکی ہے کے الیکٹرک کے ادارے کی بد معا شیاں اب بر داشت سے باہر ہوچکی ہیں بجلی نہ دینے پر بھی عوام کو ہزاروں روپے کا بل بھیجنا کہا کا انصاف ہے ایک طرف شہر یوں کا گر می سے برا حال ہے تو دوسری طرف واٹر بورڈ بھی عوام کی رہی سہی کثر نکالنے میں آگے آگے ہے شہر کراچی کہ مختلف مقامات ملیر ،شاہ فیصل کا لونی ،نا ظم آباد،سر جانی،صفورہ و دیگر مقامات پر بجلی کی بندش کہ ساتھ ساتھ پانی کا بحران بھی عوام کے لئے ناسور کی شکل اختیار کر گیا ہے اگر گر میوں میں کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کا یہی حال رہا تو شیعہ علماء کو نسل بھر پور احتجاج کریگی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لیں اور عوام کولوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں سے نجات دلائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲